ETV Bharat / bharat

جماعت کے افراد کا ویزا رد کرنا حکومت کا اپنا فیصلہ: ارشد مدنی

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں مرکزی وزارت داخلہ کے ذریعہ 960 غیر ملکی تبلیغی جماعت کے افراد کا ویزا رد کرنے کے تعلق سے ایک سوال کے جواب میں جمعیة علماء ہند کے قومی صدر ارشد مدنی نے کہا کہ 'یہ ملک کی خارجہ پالیسی اور حکومت کا اپنا حق ہے، وہ جسے چاہے ویزا دیں اور جسے چاہے نہ دیں۔'

author img

By

Published : Apr 3, 2020, 8:13 PM IST

جمعیة علمأ ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی

جمعیة علمأ ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے آج دیوبند میں واقع اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے دیوبند میں جماعت سے وابستہ 960 غیر ملکی افراد کا ویزا رد کرنے کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'اس وقت یہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس وقت ملک کے سامنے جو مسئلہ ہے، اس کا ہم سب کو مل کر مقابلہ کرنا چاہئے اور حکومت جو اقدمات کر رہی ہے اس کی تائید کرتے ہوئے وزرات صحت کی گائیڈ لائن پر عمل کرنا چاہیے تاکہ دنیا بھر میں پھیلے اس وبائی مرض کو ختم کیا جا سکے اور پوری انسانیت کو اس سے بچایا جاسکے'۔

انہوں نے تبلیغی جماعت کے افراد کا ویزا رد کرنے کے متعلق کہا کہ 'یہ حکومت کی اپنی خارجہ پالیسی ہے وہ جسے چاہے ویزا دیں اور جسے چاہے نہ دیں۔ کوئی دوسرا ملک ہمارے یہاں کے شخص کو ویزا نہ دے اور کسی باہر کے شخص کو ہماری حکومت ویزا نہ دے، یہ حکومت کا اپنا فیصلہ اور اپنی خارجہ پالیسی ہے۔ اس پر ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.