ETV Bharat / bharat

آندھراپردیش میں تمام دوکانیں کھولنے کی اجازت

author img

By

Published : May 14, 2020, 6:14 PM IST

حکومت آندھراپردیش نے ریاست میں دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سلسلے میں جمعرات کو حکومت نے ہدایات جاری کیں ہیں۔

آندھراپردیش میں تمام دوکانیں کھولنے کی اجازت
آندھراپردیش میں تمام دوکانیں کھولنے کی اجازت

حکومت آندھراپردیش نے ریاست میں دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سلسلے میں جمعرات کو حکومت نے ہدایات جاری کیں ہیں۔

حکومت کے گائڈ لائینز کے مطابق کنٹینمینٹ زونز کے علاوہ تمام زونز میں دکانیں کھولی جاسکتی ہیں۔ تاہم ، کنٹینمینٹ زونزمیں ضلع انتظامیہ کی اجازت حاصل کرنے سے قبل دوکانیں نہیں کھولی جاسکتی۔ ودیگر صورت سخت کاروائی کی جائے گی۔

حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق کنٹیمنٹ زون کو چھوڑکر صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک تمام دکانیں کھولی جاسکتی ہیں۔ ڈیری پروڈکٹ پھل، سبزیوں کی دوکانیں صبح 6 بجے سے 11 بجے تک کھلی رکھی جاسکتی ہیں۔

دیہی شہری علاقوں میں شاپنگ کمپلیکس، مارکیٹ اور کمپلیکس نہیں کھولے جائیں۔ تاہم حکومت نے ریاست بھر میں دیہاتوں اور رہائشی علاقوں میں دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے ٹیکسٹائل شاپس، سینڈل اور جیولری شاپس کھولنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

جگن سرکار نے ہدایت جاری کی ہے کہ صرف میونسپل کارپوریشنز کو اشیائے ضروریہ کے دکانوں تک رسائی حاصل ہے ، جہاں بہت کم مثبت معاملات ہیں۔ اور اس مقصد کی انجام دہی کے لیےحلقے بنائے جائیں گے۔

حکومت نے رہنما ہدایات میں واضح کیا ہے کہ صارفین اور دکانداروں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنا چاہئے۔ اور ہر کسی کو ماسک پہن کر معمولات کو انجام دینا چاہئے۔

واضح رہے کہ جگن حکومت نے ایم ایس ایم ایز کو قرض دینے کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو ازسرنو قائم کرتے ہوئے ریاست کی ترقی میں حصہ ادا کرسکیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.