تقریب کا انعقاد ضلع کمپلیکس میں واقع کانفرنس ہال میں کیا گیا تھا جہاں ضلع کے ایڈشنل ڈی سی بشارت حسین سمیت ضلع کے تمام افسران نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد اور سول سوسائٹی بٹوت و رامبن کے لوگوں نے بھی شوکت اعجاز بٹ کو پھولوں کے تحائف دے کر اعزاز سے نوازا۔
تقریب میں ضلع افسران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر کی رہنمایانہ خوبیوں کی ستائش کرتے ہوئے ان کے دور کو ضلع رامبن کے سنہرے دور سے تعبیر کیا۔
ضلع رامبن سے خوش اسلوبی سے اپنا سفر ختم کرتے ہوئے شوکت اعجاز بٹ نے ضلع رامبن کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی مہمان نوازی اور سادہ پن نے ان کا دل جیت لیا جس کے سبب وہ ضلع کے ہر گاوں تک پہنچنے کی کوشش کی تاکہ ان کے بنیادی مسائل کو بروقت حل کیا جاسکے۔
انہوں نے الوداعی خطاب میں ضلع کے تمام افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوے انہیں ضلع رامبن کے تعلیمی میدان میں مزید محنت کرنے کی بھی ہدایات دی۔