ETV Bharat / bharat

'ممبران پارلیمنٹ کی حفاظت کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے' - ممبران پارلیمنٹ

کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمان رونیت سنگھ نے آج لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے سامنے اراکین پارلیمان کی مراعات کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ دہلی پولیس نے ان پر طاقت کا استعمال کیا۔

'It is our responsibility to ensure the safety of MPs'
'ممبران پارلیمنٹ کی حفاظت کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے'
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 7:07 PM IST

لوک سبھا میں آج کارروائی شروع ہوتے ہی رونیت سنگھ نے کہا کہ پیر کی شام سات بجے وہ اور ان کے ساتھ تین دیگر اراکین پارلیمنٹ کمپلیکس کے صدر دروازے کے باہر کسان بل کے خلاف پرامن طور پر کینڈل مارچ کے لیے گئے۔ اسی دوران تقریبا 100 کی تعداد میں پولس اہلکار وہاں پہنچے اور ان کے ساتھ زور زبردستی کی، جس کی وجہ سے انھیں چوٹیں پہنچی۔

'ممبران پارلیمنٹ کی حفاظت کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے'

رونیت سنگھ نے کہا کہ چاروں ممبران پارلیمنٹ کے باہر وجے چوک کے علاقے میں صرف موم بتیاں لے کرعلامتی مظاہرے کی شکل میں جانا چاہتے تھے۔ رکن پارلیمان کی حیثت اپنی شناخت ظاہر کرنے کے باوجود پولیس نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔ انہوں نے کہا کہ جب دہلی پولیس ممبران پارلیمان کے ساتھ ایسی بدسلوکی کر سکتی ہے تو پھر وہ عام کسانوں اور لوگوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتی ہوگی۔

مزید پڑھیں:

راجیہ سبھا سے آئی آئی آئی ٹی قانون ترمیمی بل پر پارلیمنٹ کی مہر

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ انہوں نے رونیت سنگھ کی تحریری شکایت پر رپورٹ طلب کی ہے، جس میں اس واقعے سے متعلق ضروری معلومات دینے کو کہا گیا ہے۔
برلا نے مزید کہا کہ ممبران کی حفاظت کو یقینی بنانا ان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ارکان پارلیمان کو اپنی حفاظت کے لئے یقین دہانی کے ساتھ ساتھ یہ یقین بھی دلاتے ہیں کہ پارلیمنٹ اجلاس کے دوران اور پارلیمنٹ کے باہران کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.