اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر کے شیوم نے بتایا کہ الٹی گنتی اتوار صبح چھ بجکر 51منٹ پر شروع ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اور تمام آلات کی جانچ کا کام بھی پورا ہوچکا ہے۔
چندریان 2 کو لے جانے والے ملک کے سب سے وزنی راکٹ جی ایس ایل وی بھی تمام طرح کی تیاریوں کے ساتھ پیر کو سہ پہر دو بج کر 51منٹ پر دوسرے لانچ پیڈ سے خلاء میں پرواز کے لیے تیار ہے۔
اس مشن میں چندریان کے ساتھ مجموعی طور پر تیرہ ملکی پے لوڈ سائنسی آلات بھیجے جارہے ہیں۔ان میں طرح طرح کے کیمرے، اسپیکٹرو میٹر، رڈار، پروب او رسسمومیٹر شامل ہیں۔