ETV Bharat / bharat

اگرسفر کرنے کا ارادہ ہے تو یہ خبر آپ کے لیے ہے - IRCTC suspends bookings for its three private trains till April 30: official

آئی آر سی ٹی سی نے اپنی تین نجی ٹرینوں کی بکنگ 30 اپریل تک معطل کردی ہے-

IRCTC suspends bookings for its three private trains till April 30: official
ٹرینوں کی بکنگ 30 اپریل تک معطل
author img

By

Published : Apr 8, 2020, 10:17 AM IST

انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) کے ذرائع کے مطابق لاک ڈؤان کی وجہ سے ٹرینوں کی بکنگ 30 اپریل تک معطل کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے پیش نظر لکھنؤ۔ دہلی، احمد آباد-ممبئی تیجس اور وارانسی۔ اندور کے درمیان چلنے والی کاشی مہکال ایکسپریس ٹرین کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ اگلی تاریخ کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ ریلوے کے ماتحت ادارے آئی آر سی ٹی سی نے ملک میں تین نجی ٹرینیں چلانے والی کمپنیوں نے 30 اپریل تک اپنی خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تینوں ٹرینوں کی بکنگ وارانسی - اندور روٹ پر کاشی مہکال ایکسپریس، لکھنؤ-نئی دہلی تیجس اور احمد آباد-ممبئی تیجس کو پہلے 25 مارچ سے 14 اپریل کے درمیان ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران روکا گیا تھا۔ تاہم کوروناائرس بحران اور لاک ڈاؤن مدت کی تشویش کے پیش نظر سفر کے لئے ٹکٹوں کی بکنگ ملتوی کردی گئی

عہدیداروں نے بتایا کہ 30 اپریل تک ٹرینوں کو نہ چلانے کا فیصلہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے معاملات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔

انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس مدت کے دوران جن مسافروں نے ٹکٹ بک کروائے ہیں انہیں مکمل رقم کی واپسی مل جائے گی۔

آئی آر سی ٹی سی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کے 'مذکورہ مدت کے دوران سفر کے لئے ٹکٹ بک کروانے والے تمام مسافروں کو بغیر کسی منسوخی چارج کے مکمل ٹکٹ کا کرایہ خود بخود واپس کردیا جائے گا۔ اس کی وجہ سے ہونے والی تکلیف پر بہت افسوس ہے۔ صارفین کی طرف سے ٹکٹ منسوخ کرنے کی ضرورت نہیں ہے'۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے 25 مارچ سے شروع ہونے والے تین ہفتوں کے ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ 21 دن کی لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں ضروری سامان کی نقل و حمل کے لئے صرف ریلوے کی فریٹ موومنٹ ہی سرگرم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.