ETV Bharat / bharat

ایران :کورونا کے پیش نظر عالمی مالیاتی فنڈ سے قرض کی درخواست - ایران کے سینٹرل بینک کے سربراہ عبدالناصر ہیمتی

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آئی ایم ایف سے درخواست کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ایران کی مدد کریں۔ مشرق وسطیٰ میں ایران، کورونا وائرس سب سے زیادہ متاثر ملک ہے جہاں اب تک 429 افراد ہلاک اور 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

ایران :کورونا کے پیش نظر عالمی مالیاتی فنڈ سے قرض کی درخواست

author img

By

Published : Mar 13, 2020, 10:45 AM IST

ایران کے متعدد پڑوسی ممالک نے اس وبا کے باعث اپنی سرحدیں بند کردی ہیں جس کی وجہ سے تہران ان دنوں معاشی مشکلات سے دو چار ہے۔

جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیفا نے کہاکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے لیے ریپڈ فنانشل انسٹرومنٹ کے ذریعے مالی مدد فراہم کی جائے گی اور ہمارے مرکزی بینک نے فوری طور پر اس سہولت تک رسائی کی درخواست دی ہے۔

ایران کے سینٹرل بینک کے سربراہ عبدالناصر ہیمتی نے اپنے سوشل میڈیا سائٹس پر لکھا کہ 'ہم نے آئی ایم ایف سے آر ایف آئی کے ہنگامی فنڈز کے تحت 5 ارب ڈالر کی درخواست کی ہے تاکہ کورونا وائرس کے خلاف حکمت عملی تیار کر سکیں۔

مختلف ممالک کے ساتھ ایران میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس گذشتہ دنوں سامنے آیا تھا جس کے بعد متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر ملک بھر میں اسکولز کالجز سمیت اہم ثقافتی مراکز اور کھیلوں کے مقابلے بھی منسوخ کر دئے گئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کے تحت دفاتر میں کام کے اوقات میں بھی کمی کردی گئی ہے اور گزشتہ روز ایران کی ایمرجنسی سروسز کے سربراہ کی بھی متاثر ہونے کی تصدیق کردی گئی تھی۔

گزشتہ روز ایران کی مشاورتی کونسل کے 72 سالہ رکن محمد میر محمدی بھی اسی وائرس سے ہلاک ہوئے تھے۔

ایران کے نائب وزیر صحت بھی کورنا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جنہیں کھانسی کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور اسی دوران ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا تھا۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران، کورونا وائرس سب سے زیادہ متاثر ملک ہے جہاں اب تک 429 افراد ہلاک اور 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

چین سے پھیلنے والا یہ وائرس اب دنیا کے کئی ممالک تک پھیل چکا ہے اور ایران میں چین کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں درج کی گئیں ہیں اور متاثرین میں جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایران سے کم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.