ETV Bharat / bharat

آئی پی ایل: بنگلور کے خلاف دہلی جیت کی راہ پر لوٹنا چاہے گی

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف برے اسکور کے باوجود شکست سے دلبرداشتہ اور پست حوصلہ رائل چیلینجرز بنگلور آج دہلی کیپیٹلز کے خلاف رواں آئی پی ایل میں مسلسل چھٹی شکست کی شرمندگی سے بچنا چاہے گی۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Apr 7, 2019, 3:06 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ کے اس سیزن میں آج رائل چیلینجرز اور دہلی کیپیٹلز کے مابین بنگلور کے ایم چنا سوامی کرکٹ اسٹیدیم میں ہوگا، میچ دوپہر 4 بجے شروع ہوگا۔

بھارت کے مایہ ناز بلے باز وراٹ کوہلی کی قیادت والی رائل چیلینجرز بنگلور رواں سیزن میں اپنے ابتدائی پاچوں میچ ہار چکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں آخری مقام پر ہے۔

جبکہ نئے نام کے ساتھ دہلی کیپیٹلز نے اچھی شروعات کی تھی اور اپنے ابتدائی دونوں میچوں میں شاندار جیت درج کی تھی لیکن اسکے بعد اسے مسلسل 3 میچوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا، اب یہ ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں مقام پر ہے۔

تجزیاتی رپورٹ

بنگلور کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اس کے دونوں جارحانہ بلے باز وراٹ کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرس اپنے فارم میں لوٹ آئے ہیں، ان دونوں بلے بازوں نے گذشتہ میچ میں شاندار بلے بازی کی تھی اور ٹیم کا اسکور 200 رنوں کے پار پہنچایا تھا، لیکن گیندبازی کے معاملے میں بنگلور کی حالت کافی تشویش ناک ہے، اس کے گیندباز گذشتہ میچ میں 205 رنوں کے اسکور کا دفاع کرنے میں ناکام ثابت ہوئے تھے۔

دوسری جانب دہلی کیپیٹلز نے اس سیزن میں شریس ایر کی قیادت میں فاتحانہ آغاز کیا تھا اور اپنے دونوں ابتدائی میچ جیتے تھے لیکن اس کے بعد ٹیم لڑکھڑا گئی اور مسلسل تین میچ میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

حالانکہ دہلی کے پاس اسٹار کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے ٹیم میں نوجوان بلے باز پرتھوی شاہ، رشبھ پنت، کولن انگرام، شکھر دھون، شریس ایر ہیں جبکہ گیندبازی میں کگیسو ربادا، سندیپ لمیچانے اور ایشانت شرما جیسے کھلاڑی ہیں۔

آج کے میچ میں دونوں ٹیمیں جیت کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گی۔

پیش ہے آج کے میچ کی تجزیاتی رپورٹ

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.