ETV Bharat / bharat

آئی پی ایل: کولکاتا کی 7 وکٹوں سے شکست - دہلی کیپیٹلز

آئی پی ایل 26 ویں میچ میں دہلی کیپیٹلز نے شکھر دھون کی شاندار 97 رنوں کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر رواں سیزن میں اپنی چوتھی جیت درج کی۔

شکھر دھون کی شاندار 97 رنز بنائے
author img

By

Published : Apr 13, 2019, 8:23 AM IST

کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 178 رنز بنائے تھے جسے دہلی کیپیٹلز نے 18.5 اوورز میں 3 وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔

شکھر دھون کی شاندار 97 رنز بنائے

ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری کولکاتا کی شروعات کچھ خاص نہیں رہی اور اننگ کی پہلی ہی گیند پر ایشانت شرما نے جوئے ڈینلی کو آؤٹ کردیا اس کے بعد شبھمان گل اور رابن اتھپا نے اننگ کو سنبھالا اور 63 رنوں شراکت داری کی، اس جوڑی کو کگیسو رباڈا نے اتھپا کو آؤٹ کر کے توڑا حالاںکہ شبھمان گل ایک سرے پر ڈٹے رہے اور شاندار نصف سنچری بنائی، انہوں نے 39 گیندوں میں 63 رنز بنائے۔

اس کے بعد کولکاتا نے نتیش رانا اور دنیش کارتک کا وکٹ جلدی گنوا دیا لیکن رواں سیزن میں شاندار بلے بازی کرنے والے آندرے رسل نے ایک مرتبہ پھر محاذ سنبھالتے ہوئے ٹیم کو با عزت اسکور تک پہنچایا، رسل نے 21 گیندوں میں 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور 20 اوورز میں 178 رنز تک پہنچایا۔

دہلی کی جانب سے کرس مورس، کیمو پال اور کگیسو ربادا نے دو دو وکٹ حاصل کیے جبکہ ایشانت شرما کو ایک وکٹ ملا۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری دہلی کیپیٹلز نے بہترین شروعات کرتے ہوئے 6 اوورز میں 60 رنز بنا لیے تھے حالاںکہ اس دوران اس دو وکٹ بھی گنوائے تھے۔

دہلی کی جانب سے شکھر دھون نے کولکاتا کے گیندبازوں کی جم کر دھنائی کرتے ہوئے 63 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 97 رنز بنائے۔

شکھر دھون نے رشبھ پنت کے ساتھ مل کر تیسرے وکٹ کے لیے 105 رنوں کی شراکت داری نبھائی۔ رشبھ پنت 31 گیندوں میں 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن تب تک ٹیم جیت کے قریب پہنچ چکی تھی۔

کولن انگرام نے 19 ویں اوور میں پانچویں گیند پر پیوش چاؤلہ کی گیند پر چھکہ لگاتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

کولکاتا کی جانب سے پرسدھ کرشنا، آندرے رسل اور نتیش رانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیے۔

دہلی کی 7 میچوں میں یہ چوتھی جیت تھی اور اب دہلی کیپیٹلز پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے مقام پر آگئی ہے جب کولکاتا نائٹ رائیڈرس میچ ہارنے کے بعد بھی ہنوز دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.