ETV Bharat / bharat

آئی پی ایل: کولکاتا کو شکست دے کر چینئی ٹاپ پر

آئی پی ایل کے 23ویں میچ میں چینئی سپر کنگز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے معمولی اسکور کو آسانی سے حاصل کر لیا۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Apr 10, 2019, 8:12 AM IST

چینئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھلیے گئے میچ میں چینئی سپر کنگز نے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 108 رنز پر محدود کر دیا تھا۔

چینئی سپر کنگز نے ٹاس جیت کر کولکاتا کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جسے اس کے گیند بازوں نے فیصلے کودرست ثابت کرتے ہوئے کولکاتا کی بلے بازی کی کمر توڑ دی۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرس ایک وقت 47 رنوں پو 6 وکٹ کھو کر کمزور حالت میں تھی لیکن رواں سیزن میں طوفانی بلے بازی کرنے والے آندرے رسل نے ایک بار پھر ٹیم کو سنبھالنے کا بیڑا اٹھایا اور ٹیم کا اسکور 100 رنوں کے پار پہنچایا۔ رسل نے 44 گیندوں میں 50 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کریز نہیں ٹک سکا۔

چینئی سپر کنگز کی جانب سے دیپک چہر نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ رتے ہوئے 4 اوورز میں 20 رنوں کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے کرس لن، رابن اتھپا اوت نتیش رانا کو اپنا شکار بنایا۔ اس کے علاوہ ہر بھجن سنگھ اور عمران طاہر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رویندر جڈیجہ کے حصے میں ایک وکٹ آیا۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری چینئی سپر کنگز نے فاف ڈو پلیسس کی بہتر بلے بازی کے دم پر میچ جیت لیا۔

حالانکہ چینئی نے شین واٹسن اور سریش رائنا کا وکٹ جلدی گنوادیا تھا گنوادیا تھا لیکن فاف ڈو پلیسس نے دوسرے کنارے پر محاذ سنبھالے رکھا اور ٹیم کو منزل تک پہنچایا۔

ڈوپلیسس نے 45 گیندوں میں 43 رنز بنائے جبکہ امباتی رائیڈو نے 31 گیندوں میں 21 رنز بنائے۔

چینئی سپر کنگز کی 6 میچوں میں یہ 5 ویں جیت ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں پہلے مقام پر قابض ہوگئی ہے۔ جبکہ 6 میچوں میں کولکاتا کی یہ دوسری شکست ہے اور دوسرے مقام پر ہے۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.