ETV Bharat / bharat

دہلی میں موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال

تقریباً 24 گھنٹوں بعد دہلی میں انٹرنیٹ خدمات بحال کردیا گیا۔ کسانوں کی ریلی میں تشدد کے بعد انٹرنیٹ خدمات وہاں جزوی طور پر معطل کر دی گئی تھیں۔

author img

By

Published : Jan 27, 2021, 2:12 PM IST

دہلی میں انٹرنیٹ خدمات بحال
دہلی میں انٹرنیٹ خدمات بحال

گزشتہ روز دار الحکومت دہلی میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو سکیورٹی کی وجوہات کی بنیاد پر دن بھر کے لیے بند کردیا گیا تھا لیکن اب موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال کردی گئی ہیں۔

دہلی میں انٹرنیٹ خدمات بحال
دہلی میں انٹرنیٹ خدمات بحال

ملک بھر میں اور خصوصی طور پر ہریانہ اور دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کی جانب سے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 72ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر دار الحکومت دہلی کے ساتھ ساتھ اطراف و مضافات میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل ومسدود کردیا گیا تھا۔ انٹرنیٹ مسلسل بند رہنے کے سبب لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔

تاہم اب حالات معمول پر آنے کے بعد اب موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ چند ناگزیر وجوہات کے سبب اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بند کردیا جاتا ہے جس سے صارفین کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.