ڈائریکٹوریٹ جنرل نے آج ایک سرکولر جاری کر کے ماضی میں اس سلسلے میں جاری حکم کی مدت 31جولائی سے بڑھا کر 31اگست کردی ہے۔اس نے واضح کیا ہے کہ کارگو اور خصوصی منظوری یافتہ طیاروں پر یہ حکم نافذ نہیں ہوگا۔ساتھ ہی مناسب افسر چنندہ راستوں پر باقاعدہ پروازوں کی اجازت بھی دے سکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کووڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ملک میں بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن 22مارچ سے بند ہے۔گھریلو اڑانوں پر بھی 25 مارچ سے پابندی عائد کی گئی تھی،لیکن 25 مئی سے محدود تعداد میں گھریلو پروازیں شروع کردی گئی ہیں۔