ETV Bharat / bharat

بین الاقوامی وکلاء تنظیم کا صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو خط - جسٹس مرلی دھر

بین الاقوامی وکلاء تنظیم نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو خط لکھا جس میں دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس مرلی دھر کو جلد بازی میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ تبادلہ کرنے پر تشویش ظاہر کی گئی۔

جسٹس مرلی دھر
جسٹس مرلی دھر
author img

By

Published : Mar 12, 2020, 10:07 PM IST

جسٹس مرلی دھر کو 26 فروری کی رات پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ تبادلہ کردیا گیا جب انہوں نے دہلی پولیس کو تین بی جے پی رہنماؤں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی تھی جس کی وجہ سے دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات رونما ہوئے تھے۔

جسٹس مرلی دھر
جسٹس مرلی دھر

انٹر نیشنل بار اسوسی ایشن ہیومن رائٹس انسٹی ٹیوٹ نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو ایک کھلا خط لکھ کر مطالبہ کیا کہ فروری 2020 میں جسٹس مرلی دھر کو جلد بازی میں دہلی ہائیکورٹ سے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ تبادلہ کرنے پر کارروائی کی جائے ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بد امنی کے وقت اس طرح کا تبادلہ عدالیہ کی آزادی پر سوال اٹھاتا ہے۔ قانون کی حکمرانی کا بنیاد اصول ہے کہ حکومت کا محاسبہ کیا جائے اور جج کو آواز اٹھانے پر کوئی بھی ڈانٹ ڈپٹ نہیں کی جانی چاہئے۔

آئی بی اے آر آئی وکیلوں کی ایک تنظیم ہے جو دنیا بھر میں انسانی حقوق اور قانونی پیشہ کی آزادی کو فروغ دینے اور ان کے تحفظ کے لئے کام کرتی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.