موجودہ دور ڈیجیٹل دور کہلاتا ہے اور ہر شخص اپنے تاثرات کا اظہار کرنے کے لیے کہیں نا کہیں سوشل میڈیا کا سہارا ضرور لیتا ہے۔
چوںکہ ڈیجیٹل دور میں کسی بھی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا ایک بڑا پلیٹ فارم مانا جاتا ہے اسی لیے ابھی سے سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی پارٹی کی حمایت میں کام کرنا شروع کر دیا ہے۔
گذشتہ کچھ دونوں سے کچھ مزاحیہ پوسٹ بھی دیکھی جا رہی ہے۔
بی جے پی کے ایک کارکن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی تھی جس میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی کا مذاق اڑایا گیا تھا۔ پوسٹ کچھ یوں تھی'23 مئی، پپو(راہل گاندھی) کی لگ گئی'۔
جبکہ کل ایک کانگریس کارکن نے پرینکا گاندھی کے ٹویٹ پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے بی جے پی کے خلاف پوسٹ کی جس میں لکھا تھا'23 مئی، بھاجپا گئی'۔
اس طرح کی اور بھی کئی مزیدار پوسٹ دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
ابھی تو یہ صرف شروعات ہی آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔