ETV Bharat / bharat

طوفان'فانی' کی شدت میں اضافہ - خلیج بنگال

سمندری طوفان فانی کی وجہ سے خلیج بنگال میں 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، وقت کے ساتھ طوفان شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

طوفان فانی کی شدت میں اضافے کا امکان
author img

By

Published : May 1, 2019, 8:47 AM IST

بھارتی بحریہ نے گزشتہ شب انتباہ جاری کرتے ہو ئے کہا کہ طوفان فانی خطرناک رخ اختیار کر رہا ہے۔

طوفان فانی کی وجہ سے خلیج بنگال کے میں 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور اسے لے کر اڑیسہ، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے، اندازے کے مطابق طوفان فانی اڑیسہ کے ساحل پر تین مئی تک ٹکرائے گا۔

محکمہ موسمیات نے بھی طوفان فانی کو لے کر وارننگ جاری کی ہے۔

طوفان فانی کی شدت میں اضافے کا امکان
طوفان فانی کی شدت میں اضافے کا امکان

محکمہ موسمیات کے افسر ایچ آر بشواس نے بتایا کہ یہ طوفان سمندر سے قریب 175 سے 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹکرائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ طوفان اڑیسہ سے ہوتے ہوئے مغربی بنگال کی جانب بڑھے گا۔جن علاقوں سے طوفان گزرے گا وہاں ریل کی خدمات کو معطل کر نے کی ہدایت دی گئی ہے۔ نیز ان علاقوں میں رہنے والوں سے گھر باہر نہیں نکلنے کی گزارش کی گئی ہے۔

اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے گذشتہ روز کہا کہ وہ چیف الیکشن کمشنر سے پتكرا اسمبلی حلقہ میں پولنگ کو ٹالنے کی درخواست کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ طوفان کے اڑیسہ کے ساحل سے ٹکرانے کی صورت میں وہ پتكرا اسمبلی حلقہ میں ہونے والے انتخابات ٹالنے کو لے کر چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں گے، اور پولنگ کو ملتوی کرنے کی درخواست کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے اس سے پہلے 20 اپریل کو علاقے سے بیجو جنتا دل امیدوار وید پرکاش اگروال کے انتقال کے بعد پتكرا اسمبلی حلقہ میں انتخابات کی تاریخ 19 مئی مقرر کی تھی، یہ اسمبلی حلقہ كیندرپاڑا لوک سبھا علاقے میں پڑتا ہے۔

طے شدہ پروگرام کے تحت پتكرا میں ووٹنگ چوتھے مرحلے کے دوران 29 اپریل کو ہونی تھی لیکن اس دوران پتكرا سیٹ سے بی جے ڈی امیدوار وید پرکاش اگروال کے انتقال کے بعد ان کی بیوی ساوتری اگروال نے منگل کو اس حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ خلیج بنگال میں امڈ رہا طوفان فانی اگلے 12 گھنٹے میں بھیانک صورت اختیار کرسکتا ہے۔

موسمیات محکمہ نے کہا کہ طوفان کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے اور جمعہ کی دوپہر تک اڑیسہ کے ساحل پر پہنچنے کا امکان ہے۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.