کوویڈ-19 کو روکنے میں پیش پیش رہنے والےکارکنوں سے تشکر کااظہارکرتے ہوئے انسٹاگرام نے خصوصی اسٹیکرز متعارف کیے ہیں۔
انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لئے نئے اسٹیکرز کا اضافہ کیا جس میں 'تھینک یو آور' اور 'دھنیاواد' کہانیوں کے اسٹیکرز شامل ہیں۔
چونکہ موجودہ وقت دنیا کوویڈ- 19 وبائی بیماری کے پھیلاؤ سے لڑ رہی ہے، اور اس لڑائی میں خصوصا فرنٹ لائن ورکرز اپنی زندگی کو ملک اور معاشرے کے مفاد کے لیے خطرے میں ڈال کر کام کررہے ہیں۔
ایسے لوگوں کے ساتھ اظہار تشکر کرنے میں مدد کے لئے ، انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لئے نئے اسٹیکرز کا اضافہ کیا۔ انسٹاگرام نے 'تھینک یو آور' اور 'دھنیاواد' اسٹیکر شامل کیا ہے تاکہ صارف وبائی امراض کے دوران لوگوں کی مدد کرنے پر ایسے بہادر ورکرز کا شکریہ ادا کرسکیں۔
واضح رہے کہ بحران کے اس مرحلے میں محکمہ صحت، پولیس، صفائی ورکرز اور اشیائے ضروری فراہم کرنے والے کارکنوں کی خدمات قابل ستائش اور مثالی ہیں، یہ لوگ خطرہ مول کر اپنے فرائض کو انجام دے رہے ہیں، حکومت نے ان کے اس جذبے کو خراج تحسین پیش کیا اور انھیں کورونا سے لڑنے والے جنگجو قرار دیا۔