گذشتہ دنوں شہر کے 74 لوگوں کے خون کے نمونہ لیے گئے جن کی چانچ کی گئی ان میں سے 8 لوگوں کے نمونہ میں کورونا وائرس مثبت کی تصدیق ہوئی۔
ان مریضوں میں اجین کے بھی ایک شخص کو اس وائرس سے متاثر پایا گیا ہے وہیں اندور کے ممبئی ہسپتال میں ایک مریض کی تصدیق ہوئی۔ایم آر ٹی بی ہسپتال میں 06 متاثرین کو داخل کیا گیا ہے اور 1 مریض کو اجین کے مدھو نگر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ان تمام متاثرین میں صرف ایک کے تعلق سے سفر کی تفصیل ملی جبکہ ان کے علاوہ 7 متاثرین کے تعلق سے ایسی کوئی تفصیل نہیں ملی کہ انہوں نے کہیں کا سفر کیا ہو۔
اطلاع کے مطابق 29 مارچ تک لے جانے والے نمونے میں اندور کے 27 مریض مثبت پائے گئے ہیں جب کہ 5 اجین سے پائے گئے ہیں۔ قبل ازیں اعلان کیے گئے 24 مریضوں میں سے 2 مریضوں کی اتوار کے روز موت ہوگئی تھی جس میں ایک 70 سالہ بوڑھا اور 50 سالہ ایک خاتوں ہیں۔
اندور کی ضلعی انتظامیہ نے مریضوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کو الگ تھلگ کرنے پر توجہ دی ہے، جس کے تحت شہر کے ہسپتال اب مختلف قسموں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔
اندور میں ایک نئی پی سی آر مشین بھی لائی گئی ہے تاکہ ان کی فوری تحقیقات کا بندوبست کیا جاسکے اور ان کی جانچ کی گنجائش دوگنی ہو جسے جلد ہی نصب کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پورے بھارت کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، لیکن عوامی مسائل کے پیش نظر اب بھی کچھ خاص دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔لیکن اندور شہر کے حالات کچھ اس قدر تشویشناک پائے گئے ہیں جس کے سبب حکومت نے پورے اندور شہر کو بڑے پیمانہ پر لاک ڈاؤن کرنے کا حکم نافذ کیا ہے۔