ETV Bharat / bharat

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر پر روک - ریاست اترپردیش کے تاریخی شہر ایودھیا

بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر رام مندر ٹرسٹ نے ریاست اترپردیش کے تاریخی شہر ایودھیا میں رام مندرکی تعمیر وقتی طور پر روک دی ہے۔

ایودھیا میں  مندر کی تعمیر
ایودھیا میں مندر کی تعمیر
author img

By

Published : Jun 19, 2020, 3:14 PM IST

یہ فیصلہ لداخ میں وادی گلوان میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے مابین پرتشدد کارروائی کے چند روز بعد ہوا ہے جب بھارتی فوج کے 20 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گذشتہ برس سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد اس ٹرسٹ پر جو مندر کی تعمیر کا ایک ٹرسٹ بنایا گیا تھا۔ اس ٹرسٹ نے کہا کہ جلد ہی اس سلسلے میں ایک نئی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ٹرسٹ کے رکن انل مشرا نے کہا کہ مندر کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ ملک کی صورتحال کے مطابق لیا جائے گا اور اس کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

ٹرسٹ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ بھارت اور چین کی سرحد پر صورتحال کشیدہ ہیں اور اس وقت ملک کا دفاع سب سے اہم ہے۔

ٹرسٹ کی جانب سے فوجیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

مختلف ہندو تنظیموں نے ایودھیا میں چین کے خلاف مظاہرے کیے۔

جہاں ہندو مہاسبھا کے کارکنوں نے چینی جھنڈا جلایا ، وہیں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے کارکنوں نے چینی صدر ژی جنپنگ کا مجسمہ نذر آتش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.