ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریس نے کوڈ ۔19 پر یومیہ پریس کانفرنس میں کہا 'بلا شبہ کورونا وائرس انتہائی خطرناک ہے اور بہت سے ممالک کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے ، لیکن ہمیں اس میں مواقع بھی تلاش کرنا ہوں گے، بھارت کے لیے آیوشمان بھارت پیش رفت کرنے کا موقع ثابت ہوسکتا ہے، خاص طور پر بنیادی صحت کی سہولیات پر فوکس کرتے ہوئے۔
مودی حکومت کی ہیلتھ اسکیم آیوشمان بھارت کے تحت حکومت نے 10 کروڑ غریب خاندانوں کو سالانہ 5 لاکھ روپے کی مفت صحت خدمات فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اسی کے ساتھ ، زمینی سطح پرصحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا جارہا ہے۔
ٹیڈروس نے کہا کہ بنیادی صحت کی سہولیات اورعوام کے شراکت کے ذریعہ ہم وبائی بیماری کامنہ پھیر سکتے ہیں۔ہندوستان نے نے جواسکیم شروع کیا ہے اس کا بھرپوراستعمال کرنے اور اس کے عملدرآمد کو تیزی دینے سے اسے فائدہ ہوسکتا ہے ۔ حکومت آیوشمان بھارت کو تیزی سے نافذ کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت آیوشمان بھارت کی ستائش کرتا رہا ہے اور اس اسکیم کوکسوٹی پر کسنے اور تیز کرنے کا ایک اچھا موقع ہوسکتا ہے۔ اس وبا سے لڑنے میں اس کا بھر پور استعمال کیا جانا چاہئے۔