ETV Bharat / bharat

دنیا کا پہلا بھارتی جوڑا جسے کورونا ویکسین لگایا گیا - World To Get Covid Vaccine

برطانیہ میں بھارتی نژاد 87 سالہ شخص اور ان کی 83 سالہ اہلیہ کو کووڈ۔19 ویکسین لگایا گیا جس کے بعد وہ بھارت کا پہلا جوڑا بن گیا جنہیں کورونا ٹیکہ دیا گیا۔

Indian-Origin Couple In UK Among 1st In World To Get Covid Vaccine
دنیا کا پہلا بھارتی جوڑا جسے کورونا ویکسین لگایا گیا
author img

By

Published : Dec 8, 2020, 9:01 PM IST

برطانیہ کے ٹائین اینڈوئر میں مقیم ریس ریلیشن مہم چلانے والے ڈاکٹر ہری شکلا اور ان کی اہلیہ رنجن کو کورونا ٹیکہ کاری کےلیے چنا گیا اور آج انہیں ویکسین لگایا گیا جس کے بعد انہیں کوویڈ ٹیکہ لینے والے پہلے بھارتی جوڑا ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔ آج سے برطانیہ میں کورونا کے خاتمہ کےلیے ٹیکہ کاری پروگرام کا بڑے پیمانہ پر آغاز ہوگیا۔

برطانیہ، دنیا کا پہلا ملک بن گیا جہاں کورونا ٹیکہ اندازی کا بڑے پیمانہ پر آغاز کیا گیا۔ برطانیہ میں آج سے کوویڈ۔19 ویکسینیشن پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ برطانیہ ویکیسن استعمال کرنے کی اجازت دینے والا دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے نے فائزر کمپنی کو ویکسین کی چار کروڑ خوراکوں کا آرڈر پہلے ہی دیا تھا۔

برطانیہ میں سب سے پہلے ویکسین، کیئر ہومز میں مقیم عمر رسیدہ افراد اور ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کو لگائی جائے گی، جس کے بعد عمر رسیدہ افراد اور انتہائی بیمار افراد کو دی جائے گی۔ بعدازاں عمر کی بنیاد پر باقی آبادی کو ویکسین دی جائے گی۔فائزر ویکسین کو منفی 70 درجہ حرارت میں رکھا ہوگا جبکہ منفی دو سے آٹھ ڈگری درجہ حرارت میں صرف پانچ دن تک رکھا جاسکتا ہے۔ برطانوی ہیلتھ سروسز کے ڈائرکٹر سٹیفن پاوس نے بتایا کہ تمام پیچیدگیوں کے باوجود ملک بھر میں تاریخ کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.