ETV Bharat / bharat

'بھارتی فوج علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے پُرعزم' - Ladakh Standoff

لداخ کے علاقے گلوان میں چینی فوجیوں کے تصادم میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد فوج کا یہ بیان آیا ہے۔

indian, chinese troops disengage in galwan valley
وادی گلوان میں بھارتی۔ چینی فوجی دستے سے دستبردار
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 12:35 PM IST

بھارتی فوج کے ایک بیان کے مطابق لداخ کے علاقے گلوان میں بھارتی اور چینی فوجی دستے آپس میں الگ ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل اس علاقے میں دونوں افواج کے مابین 'پُرتشدد تصادم' دیکھنے میں آیا تھا، جس میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

بیان میں آرمی نے کہا ہے کہ 'اونچائی والے خطے میں صفر درجہ حرارت کا سامنا کرنے والے سب فوجی اپنے موسم کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے'۔

بھارتی فوج نے یہ بھی بتایا کہ وہ قوم کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے پُرعزم ہے۔

بتادیں کہ پچھلے 45 برسوں میں دونوں ملکوں کے مابین یہ پہلا اور بڑا واقعہ ہے۔

اگرچہ دونوں ملکوں کی فوجوں نے اس بات کی تردید کی ہے کہ پی پی 14 میں 'تشدد' ہوا ہے، لیکن انہوں نے قبول کیا کہ ایک دوسرے سے رات تک لڑائی لڑی گئی تھی جس میں پتھر پھینکنے، لوہے کی سلاخوں اور تیز دھار آلات کا استعمال شامل ہے جس میں ممکنہ طور پر بیونٹس بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.