ETV Bharat / bharat

بھارت اور نیپال کے تعلقات کو دنیا کی کوئی بھی طاقت نہیں توڑ سکتی:راج ناتھ سنگھ - بھارت اور نیپال تعلقات

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ایک ورچوئل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارت اور نیپال کے مابین خوشگوار تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ثقافتی اور تاریخی لحاظ سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئےہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت کے ذریعہ تعمیر کردہ اس سڑک سے نیپال کے عوام میں کوئی غلط فہمی پیدا ہوئی ہے، تو ہم اسے دو طرفہ بات چیت کے ذریعہ حل کریں گے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 2:41 PM IST

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پیر کے روز کہا کہ ان کی حکومت بات چیت کے ذریعہ نیپال کے ساتھ تعلقات میںپیدا ہوئی غلط فہمی کو دور کرنے میں یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لیپولیکھ تک بھارت کے ذریعہ تعمیر کردہ یہ سڑک بھارت کا حصہ ہے

اتراکھنڈ کے لیے منعقدہ ایک ورچوئل ریلی میں سنگھ نے دونوں ممالک کے مابین گہرے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے مابین یہ تعلقات 'روٹی اور بیٹی'جیسا ہے اور دنیا کی کوئی بھی طاقت اسے توڑ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیپال کے ساتھ تعلقات نہ صرف تاریخی اور ثقافتی ہے بلکہ ہمارے مابین روحانی تعلقات بھی ہے اور بھارت اسے کبھی نہیں بھول سکتا ہے۔بھارت اور نیپال کے تعلقات کیسے ٹوٹ سکتے ہیں۔

نیپال کی پارلیمنٹ نے ہفتے کے روز ملک کے نئے سیاسی نقشے کو جاری کرنے کے لیے اپنے آئین میں ترمیم کی تھی، اس نئے نقشے میں بھارت کے کچھ علاقوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

بی جے پی کے سینئر رہنما نے کہا کہ اگر بھارت کی تعمیر کردہ اس سڑک سے نیپال کے لوگوں میں کوئی غلط فہمی پیدا ہوئی ہے تو پھر اس کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جائے گا۔

سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مودی حکومت نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے اور تین طلاق پر فوری پابندی عائد کرنے جیسے وعدوں کوپورا کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.