عالمی ادارہ صحت کی جانب سے موصولہ درخواست کی بنیاد پر بھارت نے شمالی کوریا کو ایک 10 لاکھ امریکی ڈالر کی طبی امداد بھیجی ہے۔ جمعہ کو وزارت خارجہ نے اس بارے میں معلومات دی۔
وزارت نے کہا کہ بھارت، شمالی کوریا میں طبی سامان/ مواد کی کمی اور وہاں کے حالات حساس ہے اور انہوں نے تپ دق دوائی کے طور پر 10 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہے: راہل گاندھی
وزارت نے بتایا کہ یہ امداد شمالی کوریا میں عالمی ادارہ صحت کے زیر انتظام تپ دق کے خاتمے کے پروگرام کے تحت ہوگا۔
شمالی کوریا میں بھارت کے سفیراتل ملہاری نے ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں کی موجودگی میں ادویہ کی کھیپ ملکی حکام کے حوالے کردی۔