ملک میں کورونا وائرس کے سنگین حالات کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 944 افراد کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی جبکہ وائرس کے 63 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے متاثرہ افراد کی تعداد 25.89 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
اتوار کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 63،489 کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 25،89،682 ہوگئی ہے ، جبکہ 944 اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی 49،980 ہوگئی ہے۔
یہ اطمینان کی بات ہے کہ ایک ہی دن میں 53،322 افراد کی شفایابی سے جان لیوا وبا سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18،62،258 لاکھ ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران ملک میں 9224 کیسز سامنے آئے ہیں،جن کی مجموعی تعداد 6،77،444 ہوگئی ہے۔
ملک میں اب ایکٹیو کیسز26.16 فیصد ، شفایابی کی شرح 71.91 فیصد اور اموات کی شرح 1.93 فیصد ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 4،854 سے بڑھ کر 1،56،719 ہوگئی اور 322 افراد کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 19،749 ہوگئی۔ اس مدت کے دوران 6،844 افراد مہلک وبا سے شفایاب ہوئے جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 4،08،286 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔