ETV Bharat / bharat

کووڈ 19 عالمی فہرست میں بھارت چھٹے مقام پر - کورونا متأثرین کے معاملے میں عالمی سطح پر بھارت

کورونا متأثرین کے معاملے میں عالمی سطح پر بھارت، اٹلی سے ایک مقام اوپر یعنی چھٹے مقام پر پہنچ گیا ہے جبکہ امریکہ، برازیل اور روس بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے مقام پر ہیں۔

India ranks sixth in the covid19 cases world list
کووڈ-19 عالمی فہرست میں بھارت چھٹے مقام پر
author img

By

Published : Jun 6, 2020, 9:58 PM IST

بھارت میں ہفتے کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2،36،657 پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ سے بھارت عالمی سطح پر اٹلی سے ایک مقام اوپر یعنی چھٹے مقام پر پہنچ گیا ہے، جبکہ عالمی فہرست میں اٹلی ’2،34،531‘ کیسز کے ساتھ ساتویں مقام پر ہے، بھارت میں اب تک 6322 افراد کی کورونا کی وجہ سے ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

بھارت اب کورونا کیسز کی عالمی فہرست میں اسپین کے بعد کھڑا ہے۔

امریکہ میں 18،97،838 افراد، برازیل میں 6،14،941 اور روس میں 4،49،256 کورونا متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکہ، برازیل اور روس بالترتیب سرفہرست ہیں۔

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 294 اموات ہوئیں جبکہ بھارت میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد 1،15،942 ہے اور 1،14،073 افراد اس متعدی بیماری سے صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی چیف سائنسداں ڈاکٹر سومیہ سوامی ناتھن نے بتایا کہ بھارت میں کووڈ 19 کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے لیکن یہ تعداد دھماکہ خیز نہیں ہے۔

ڈاکٹر سوامی ناتھن نے جمعہ کے روز جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت میں کووڈ 19 کے کیسز کی تعداد ہر تین ہفتوں میں دگنی ہو رہی ہے لیکن ملک میں وبا تیزی سے نہیں پھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1.3 بلین کی آبادی والے بھارت میں کووڈ 19 کے معاملات بڑے دکھائی دیتے ہیں لیکن اس گھنی آبادی والے ملک کے لیے یہ اب بھی معمولی ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 4،611 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

غور طلب بات یہ ہے کہ آئی سی ایم آر نے کورونا کی علامت ظاہر ہونے والے افراد کی جانچ میں بھی اضافہ کیا ہے۔ مجموعی طور پر 742 جانچ لیبارٹریوں پر جانچ کے عمل کو انجام دیا جارہا ہے، جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1،37،938 کووڈ-19 کے نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور ابھی تک مجموعی طور پر 45،24،317 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.