ETV Bharat / bharat

بھارت: کورونا مریضوں کی تعداد تقریبا 67 لاکھ 76 ہزار

ملک میں ہفتہ کے روز کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد گھٹ کر 676987 ہوگئی اور متاثرین کی تعداد 7849936 تک پہنچ گئی جبکہ اس وائرس سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 7053281 ہوگئی ہے۔

author img

By

Published : Oct 25, 2020, 1:50 AM IST

Updated : Oct 25, 2020, 6:35 AM IST

india-logs-dip-in-day-on-day-active-covid-19 cases-count-below-7 lakh
بھارت: کورونا مریضوں کی تعداد تقریبا چھ لاکھ 76 ہزار

مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج دیر رات تک کورونا وائرس کے 34136 نئے مریضوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 7849936 ہوگئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 366 بڑھ کر 118358 ہوگئی ہے۔

ملک میں نئے مریضوں کے مقابلے میں کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس سلسلے میں 39712 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ اب تک 7053281 افراد اس مرض سے نجات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے نئے مریضوں میں کمی اور ان کے مقابلے میں صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی کی اطلاع ملی ہے۔ ملک میں اب زیر علاج مریض 676987 رہ گئے ہيں۔

ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں مریضوں کی تعداد گھٹ کر 140194 ہوگئی ہے جو کہ زیر علاج مریضوں کے معاملے میں سرفہرست ہے جبکہ کیرالہ 97418 فعال مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کرناٹک اب 86749 مریضوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کی عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹرا کورونا وائرس کے نئے مریضوں کے مقابلے میں صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے سے ہفتہ کے روز پھر سے مریضوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی اور زیر علاج مریضوں کی تعداد گھٹ 1.40 لاکھ رہ گئی۔

ریاست میں اس دوران صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے زیر علاج مریضوں میں 3724 کی کمی ہوئی ہے۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد اب کم ہو کر 140198 ہوگئی ہے۔ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 6417 نئے مریضوں کی مثبت رپورٹ آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 1638961 ہوگئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق مزید 10004 مریضوں کے شفایاب ہونے سے صحتیاب افراد کی تعداد 1455107 ہوگئی ہے اور 137 مزید مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 43152 ہوگئی ہے۔ریاست میں مریضوں کی شفایابی کی شرح 88.78 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح محض 2.63 فیصد ہے۔

کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا بھر میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8508467 ہوگئی ہے اور اس کے مطابق ہندوستان اب صرف 6.14 لاکھ پیچھے ہے۔

Last Updated : Oct 25, 2020, 6:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.