میگا انخلاء مشق کے پہلے دو مراحل کے تحت 165،000 سے زیادہ بھارتی وطن واپس آنے کے بعد بھارت نے جمعرات کو 'وندے بھارت مشن' کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا۔
مرکز نے جمعرات کو 'وندے بھارت مشن' کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا۔ اس مرحلے میں پرائوٹ کیریئر سے لگ بھگ 29 پروازوں کو اپریئٹ کیا جائے گا۔
وزارت برائے امور خارجہ کے ترجمان انوراگ سریواستو نے کہا کہ مشن کا تیسرا مرحلہ 2 جولائی تک جاری رہے گا ، اور 432 بین الاقوامی پروازیں بھارتیوں کو 43 ممالک سے
واپس لائی گی۔
انہوں نے کہا کہ نجی کیریئر کی 29 پروازیں بشمول انڈیگو کی 24 اور گو ایئر کی تین پروازیں بھی وندے بھارت مشن کے تیسرے مرحلے کے تحت کام کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ نجی کیریئر کی 29 پروازیں بشمول انڈیگو کی 24 اور گو ایئر کی تین پروازیں بھی وندے بھارت مشن کے تیسرے مرحلے کے تحت کام کریں گی۔
ایم اای اے ترجمان نے بتایا کہ حکومت نے 7 مئی کو انخلاء مشن کے آغاز کے بعد 1،65375 بھارتیوں کو بیرون ملک سے واپس لایا گیا ہیں۔ ان میں 29،034 تارکین وطن مزدور، 12،774 طلباء اور 11،241 پیشہ ور شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 61،000 سے زیادہ بھارتی نیپال، بھوٹان اور بنگلہ دیش کے سرحد کے راستے ملک واپس آئے ہیں۔
مشن کے پہلے مرحلے میں 7 سے 15 مئی تک ، حکومت نے 12 بیرون ممالک سے سے لگ بھگ پندرہ ہزار افراد کو واپس لایا۔ انخلا مشن کا دوسرا مرحلہ 17 سے 22 مئی تک طے تھا۔ تاہم حکومت نے اس میں 10 جون تک توسیع کردی ہے