ETV Bharat / bharat

'آتم نربھر بھارت مہم عالمی سپلائی چین کا حصہ' - minister of commerce and industry

مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے کہا کہ 'آتم نربھر بھارت' مہم بین الاقوامی معاشی سرگرمی کو مستحکم کرنے اور اسے فروغ دینے کے لیے چلائی جارہی ہے۔

india isn't closing its doors under aatmanirbhar bharat, wants to be part of global supply chains: piyush goyal
'آتم نربھر بھارت مہم عالمی سپلائی چین کا حصہ'
author img

By

Published : Jul 18, 2020, 12:24 PM IST

مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے بھارت اور فرانس کے مابین کاروباری تسلسل کے بارے میں آن لائن میٹینگ سے خطاب کیا۔

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے واضح کیا کہ 'بھارت 'آتم نربھر بھارت' کے ماتحت اپنا دروازہ بند نہیں کررہا ہے بلکہ بھارت بھی عالمی سطح پر مقابلہ کے لیے تیار ہے'۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ 'ملک عالمی سپلائی چین کا حصہ اور بین الاقوامی معاشی سرگرمی کا قابل بھروسہ شراکت دار بننا چاہتا ہے'۔

انھوں نے کہا ہے کہ جب ہم آتم نربھر بھارت کی بات کرتے ہیں تو بھارت اپنے دروازے بند نہیں کررہا ہے۔ اس کے برعکس بھارت وسیع تر سرمایہ کاری اور گہرے تجارتی تعلقات کے دروازے کھول رہا ہے۔ ہم عالمی سطح پر سپلائی چین کا حصہ بننا چاہتے ہیں اور ہم ایک قابل اعتماد حصہ دار بننا چاہتے ہیں'۔

پیوش گوئل نے کہا ہے کہ 'ہمیں یقین ہے کہ فرانس اور بھارت واقعتاً مقابلہ نہیں کر رہے ہیں بلکہ ایک دوسرے کو مکمل کر رہے ہیں۔ بھارت کئی ایسی مصنوعات بنا رہا ہے۔ جن کا آج فرانس میں تیار کرنا تقریباً ناممکن ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس خدمات، دواسازی اور آٹوموبائل وغیرہ کی پیش کش کے لئے بہت کچھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت 10 بلین امریکی ڈالر کو عبور کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'ہمارے پاس 15 ارب ڈالر کا ہدف ہے جو کچھ عرصہ پہلے طے کیا گیا تھا لیکن یہ بہت معمولی بات ہے۔ ہم کئی شعبوں میں کام کر سکتے ہیں اور ایک دوسرے کی تکمیل کرسکتے ہیں'۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا ہے کہ 'کورونا وبائی مرض نے سب کو زیادہ سے زیادہ جرات مند، اختراعی، تدبر اور موثر بنانے کے لیے موقع فراہم کیا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.