اس چیمپئن شپ کا انعقاد بنگلہ دیش يوگاسن ایسوسی ایشن نے گلوبل یوگا الائنس کی اتھارٹی کے تحت کیا تھا۔ نتن پاولے اور پوجا پٹیل بھارت کے اسٹار اور توجہ کے مرکز تھے۔ جنہوں نے 4 زمرے یعنی روایتی یوگا، ریتھمیک یوگا اور آرٹیسٹک یوگا چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔
بنگلہ دیش 3 طلائی، 14 چاندی اور 5 کانسی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ ہانگ کانگ 2 کانسی کے ساتھ چیمپئن شپ میں تیسرے نمبر پر رہا۔ اس مقابلے میں حصہ لینے والے دیگر ممالک بھوٹان اور تھائی لینڈ تھے۔
گلوبل یوگا الائنس کے صدر ڈاکٹر گوپال جی نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ بنگلہ دیش حکومت کے ثقافتی امور کے وزیر کے ایم خالد مہمان خصوصی تھے۔ بنگلہ دیش یوگا ایسوسی ایشن کے صدر کبیر بن انور، نائب صدر شمیم خان ٹيٹو، سکریٹری جنرل حامد اور قومی کھیل کونسل کے سکریٹری مسعود کریم بھی اس موقع پر موجود رہے۔
بنگلہ دیش میں بھارتی ہائی کمیشن کے ڈپٹی ہائی کمشنر مدھن ٹيكے مہمان ذی وقار رہے۔ ثقافتی امور کے وزیر کے ایم خالد نے اعلان کیا کہ مارچ 2020 میں ہم اپنے ملک کے فاؤنڈر شیخ مجیب الرحمن کے 100 ویں یوم پیدائش تقریب کے دوران گلوبل یوگا الائنس کے اشتراک سے ایک بین الاقوامی یوگا پروگرام منعقد کریں گے۔