وزارت صحت کے او ایس ڈی راجیش بھوشن نے کانفرنس میں بتایا کہ دنیا میں فی دس لاکھ آبادی میں کورونا کے اوسط معاملوں کی تعداد 1497 ہے لیکن بھارت میں یہ اعداد و شمار 538 ہے اور چلی جیسے چھوٹے ملک میں فی دس لاکھ لوگوں میں کورونا کے 15747 معاملے پائے جارہے ہیں۔ امریکہ میں یہ تعداد 8832 ہے اور دنیا کے دیگر ممالک جیسے ایران (2925ْ)، برطانیہ (4218)،روس (4802)، اسپین (5393) ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ برطانیہ اور اسپین میں فی دس لاکھ آبادی میں لوگوں کی ہونے والی اموات کی تعداد بھارت سے چالیس گنا زیادہ ہے۔ دنیا میں فی دس لاکھ کی آبادی میں کورونا سے ہونے والی اموات کا اوسط 69.3 لوگ ہیں لیکن بھارت میں یہ 15 شخص فی دس لاکھ ہے۔ اسین میں فی دس لاکھ لوگوں میں 607.3 اور برطانیہ میں 653.9 لوگوں کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔
ملک میں ابھی تک کورونا کے مجموعی سرگرم معاملوں کی تعداد 269789 ہے اور اب تک کورونا کے 476378 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح62.09 فیصد ہوگئی ہے۔
ملک میں تین مئی کو کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح 26.59 فیصد تھی جو31 مئی کو بڑھ کر 47.40 فیصد ہوگئی اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔