ETV Bharat / bharat

من کی بات: 'بھارت نے چین کو موزوں جواب دیا'

author img

By

Published : Jun 28, 2020, 3:23 PM IST

Updated : Jun 28, 2020, 3:46 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات میں کہا کہ 'لداخ میں فوج نے بھارت کی جانب آنکھ اٹھانے والوں کو موزوں جواب دیکر کر اپنی بہادری کا مظاہرہ کیا ہے'۔

India has given befitting reply to China: Modi in Mann Ki Baat
من کی بات: بھارت نے چین کو موزوں جواب دیا

اتوار کے روز اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘میں وزیراعظم نریندر مودی نے لداخ میں چین کے ساتھ کشیدگی، کورونا بحران سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔

من کی بات: 'بھارت نے چین کو موزوں جواب دیا'

انہوں نے کہا کہ 'لداخ میں بھارت کی سر زمین پر آنکھ اٹھا کر دیکھنے والوں کو موزوں جواب دیا ہے۔ بھارت دوستی نبھانا جانتا ہے تو پھر وہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دینا بھی جانتا ہے'۔

وزیر اعظم نے کہا ’’اپنے ویر سپوتوں کی قربانی پر، ان کے اہل خانہ میں فخر کا جو احساس ہے، ملک کے لیے جو جذبہ ہے یہی تو ملک کی طاقت ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا جن کے بیٹے شہید ہوئے ان کے والدین اپنے دوسرے بیٹوں کو بھی فوج میں بھیجنے کی بات کررہے ہیں‘‘۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کورونا بحران کے وقت دنیا نے بھارت کی عالمی برادری کے جذبات کو محسوس کیا ہے، اپنی سالمیت و خودمختاری اور سرحدوں کی حفاظت کرنے کے لیے بھارت کی طاقت اور عزائم کو بھی دیکھا ہے۔ ہماری ہر کوشش اس سمت میں ہونی چاہئے جس سے سرحدوں کے تحفظ کے لیے ملک کی طاقت میں اضافہ ہو، ملک کو زیادہ سے زیادہ قابل بنایا جائے ، ملک کو خود کفیل ہونا چاہئے۔ یہی ہمارے شہیدوں کو خراج تحسین ہوگا۔

واضح رہے کہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' ہر ماہ کے آخری اتوار کو نشر کیا جاتا ہے اور وزیر اعظم تازہ ترین امور پر اظہار خیال کرتے ہیں،ان کے ریڈیو پروگرام کا 66 واں ایڈیشن اے آئی آر اور دوردرشن پر نشر کیا جاتا۔ اس کی نشریات AIR ، DD نیوز ، PMO اور وزارت اطلاعات و نشریات کے یوٹیوب چینلز پر بھی براہ راست نشر کیے جاتے ہیں۔

اپنے گزشتہ من کی بات میں وزیراعظم مودی نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف جاری لڑائی میں مطمئن نہ ہوں اور سماجی دوری کے پروٹوکول، ماسک پہننے اور ہاتھ دھونے کی سختی سے عمل کریں۔

Last Updated : Jun 28, 2020, 3:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.