مصنوعات سازی ،زراعت اور کانکنی کے شعبوں میں سست روی کی وجہ سے ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی )کی شرح نمو مسلسل پانچویں سہ ماہی میں کم ہوتی ہوئی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پانچ فیصد رہ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ شرح نمو 8 فیصد رہی تھی ۔
یہ مالی سال 13۔2012کی چوتھی سہ ماہی کے بعد جی ڈی پی میں سب سے کمزور اضافہ ہے۔سال 13۔2012کی آخری سہ ماہی میں شرح ترقی 4.3فیصد رہی تھی۔
سال 18۔2017کی آخری سہ ماہی (8.1فیصد)کے بعد سے شرح ترقی میں مسلسل گراوٹ درج کی گئی ہے ۔گزشتہ مالی سال کی پہلی ،دوسری ،تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں جی ڈی پی بالترتیب 8فیصد،7فیصد،6. فیصد اور 5.8 فیصد کی رفتار سے بڑھی تھی۔