ETV Bharat / bharat

قرض ڈپلومیسی پر وزیراعظم کااہم بیان - pm modi

وزیراعظم نریندر مودی نے چین کا نام لئے بغیر اس کی قرض ڈپلومیسی پر حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ ’ترقیاتی پارٹنرشپ‘ کے نام پر ممالک کو ’ماتحت شراکت داری‘ کے لئے مجبور کیا گیا ہے جس سے کی وجہ سے نوآبادیاتی اور سامراجی حکمرانی مضبوط ہوئی ہے اور انسانیت کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ہندستان ترقیاتی پاٹنرشپ کے نام پر ماتحت شراکت داری کے لئے مجبور نہیں کرتا: مودی

author img

By

Published : Jul 30, 2020, 10:23 PM IST

مسٹر مودی نے جمعرات کو ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ماریشس کے وزیراعظم پروندر جگناتھ کے ساتھ ہندستان کے تعاون سے پورٹ لوئی میں تیار کردہ ماریشس کی سپریم کورٹ کی عمارت کے افتتاح کے موقع پر یہ تلخ تبصرہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندستان کی اس کے دوست ممالک کے ساتھ ترقیاتی شراکت داری احترام پر مبنی ہے۔ یہ کسی شرط یا کسی بھی سیاست یا تجارتی مفاد سے جڑی نہیں ہوتی ہے۔

ہندستان ترقیاتی پاٹنرشپ کے نام پر ماتحت شراکت داری کے لئے مجبور نہیں کرتا: مودی
ہندستان ترقیاتی پاٹنرشپ کے نام پر ماتحت شراکت داری کے لئے مجبور نہیں کرتا: مودی

اس موقع پرمسٹر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندستان اور ماریشس کے مابین خصوصی دوستی کے فیسٹول کا دن ہے۔ پورٹ لوئی میں سپریم کورٹ کی عمارت ہمارے تعاون اور مشترکہ اقدار کی علامت ہے۔ ہندستان اور ماریشس دونوں ممالک میں آزاد عدلیہ ہمارے جمہوری نظام کے اہم ستون ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندستان بحر ہندخطہ میں تمام کے لئے سلامتی اور ترقی کے ویزن ’ساگر‘ کے مرکز میں ماریشس ہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندستان ترقی یافتہ ہونا چاہتا ہے اور دیگر ممالک کو بھی ترقی کی ضرورتوں میں مدد کرنا چاہتا ہے۔ ترقی کے لئے ہندستان کا نقطہ نظر انسانیت پر مرکوز ہے۔ ہم انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرناچاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.