ETV Bharat / bharat

بھارت نے بھوٹان کو کورونا کی ویکسین تحفے میں دی

بھارت کی جانب سے کووڈ-19 کی ویکسن 'کووی شیلڈ' کی ڈیڑھ لاکھ خوراک بھوٹان کو بطور تحفتاً دی گئی۔

covishield vaccine
covishield vaccine
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 7:45 AM IST

کووی شیلڈ کی ڈیڑھ لاکھ خوراک کی پہلی کھیپ آج مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے بھوٹان روانہ کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق کووی شیلڈ کی ڈیڑھ لاکھ خوراک پر مشتمل ایک کھیپ آج تھِمفو (بھوٹان) پہنچے گی۔ بھوٹان پہلا ملک ہے جسے بھارتی حکومت نے کووڈ 19 ویکسن بطور تحفہ دیا ہے۔

کورونا ویکسن 'کووی شیلڈ' سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) نے تیار کیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

بھارت بھوٹان کے خصوصی تعلقات کی مناسبت سے بھارت نے کووڈ-19 پابندیوں کے باوجود بھوٹان کو تجارت اور ضروری اشیاء کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا۔

بھارت نے اب تک بھوٹان کو ضروری ادویات اور طبی سامان مہیا کیا ہے جس میں پیراسیٹامول، ہائیڈروکسی کلوروکوین، پی پی ای کٹ، این 95 ماسک، ایکس رے مشینیں اور ٹیسٹ کٹس شامل ہیں جن کی قیمت تقریباً 3 کروڑ روپے ہے۔

بھارت نے بھوٹان کے ساتھ 'ہوائی سفر کا معاہدہ' یا 'ٹرانسپورٹ ببل' معاہدہ بھی کیا۔

بھارت نے ملک مختلف حصوں میں پھنسے 2 ہزار سے زائد بھوٹانی شہریوں کی ان کے وطن واپسی میں سہولیات فراہم کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس نے تیسرے ممالک میں پھنسے ہوئے 14 بھوٹانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے وندے بھارت کے تحت کروائی ہے۔

کووڈ 19 کے اوقات میں تجارت اور ٹرانزٹ کی سہولت کے لیے بھوٹان حکومت کی درخواست پر بھی بھارت نے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن میں 'تورشا ٹی گارڈن' (بھارت) اور اہلی (بھوٹان) کے راستے ایک نیا تجارتی رُوٹ کھولنا بھی شامل ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ذرائع نے مزید بتایا کہ نگرکاٹا، اگرتلہ، اور پانڈو اور جوگیگوپا بندرگاہوں پر نئے تجارتی مقامات جلد ہی عمل میں آئیں گے۔

دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کو عالمی برادری کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرنے میں طویل المدت شراکت دار ہونے کا اعزاز ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا کہ 'متعدد ممالک کو کوڈ ویکسین کی فراہمی کل سے شروع ہوگی اور آئندہ دنوں میں اور بھی بہت کچھ ہوگا۔

وزارت خارجہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ 'بھارت کو متعدد پروسی ممالک سے درخواستیں آئی ہیں کہ انہیں کورونا ویکسن کی فراہمی کی جائے۔

بھارتی حکومت نے ملک میں تیار کی جانے والی دو کووڈ ویکسینز کو ہنگامی طور پر استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ جس میں سیرم انسٹی ٹیوٹ کی کووی شیلڈ اور بھارت بایوٹیک کی کوویکسن شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.