ETV Bharat / bharat

بھارت: 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ساڑھے گیارہ ہزار نئے کیسز - عالمی وبأ

بھارت میں کورونا وائرس ہونے والی اموات اور متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے متاثر ہونے افراد کی تعداد حیران کن ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 11:10 AM IST

Updated : Jun 13, 2020, 11:34 AM IST

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا سے متاثر 11،458 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے اور 386 مریضوں کی اموات درج کی گئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب کووڈ-19 سے متاثر مریضوں کی تعداد 3،08،993 ہوگئی ہے جبکہ 1،54،330 مریض اس وائرس کو ہرانے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ اس مہلک وبأ سے اب تک 8884 افراد جانیں تلف ہوئی ہیں۔

اس وبأ سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے 11 ہزار سے زائد کیسز درج کیے گئے ہیں اور 3717 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے ساڑھے گیارہ ہزار نئے کیسز

اس معاملے میں دوسرے نمبر پر جنوبی ریاست تامل ناڈو ہے جہاں کووڈ-19 کے 40،698 کیسز درج کیے گئے ہیں اور دارالحکومت دہلی تیسرے نمبر ہے یہاں اس وبأ سے اب تک 36،824 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کووڈ-19 کے سبب نافذ کردہ لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا لیکن مرکزی و ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن میں دھیرے دھیرے رعایت دی تاکہ اقتصادی سرگرمیاں شروع ہوسکے لیکن اس کے بعد سے کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Last Updated : Jun 13, 2020, 11:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.