ETV Bharat / bharat

لاک ڈاؤن: مزدوروں کی نقل مکانی پر سپریم کورٹ میں سماعت آج

ملک بھر میں تارکین وطن محنت کشوں کی ہو رہی نقل مکانی کے معاملے کو لے کر سپریم کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی داخل کی گئی ہے داخل عرضی میں عدالت سے اس سلسلے میں ہدایات جاری کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔

لاک ڈاؤن:  مزدوروں کی نقل مکانی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت

author img

By

Published : Mar 30, 2020, 9:02 AM IST

وکیل الكھ آلوک شریواستو نے درخواست میں کہا کہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں ہوئے لاک ڈاون کے بعد ہزاروں کی تعداد میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور اپنے اہل خانہ کے ساتھ سینکڑوں کلومیٹر پیدل سفر کر کے نقل مکانی کو مجبور ہیں، جن میں بزرگ، بچے، خواتین اور معذور بھی شامل ہیں۔

ان کے پاس نہ تو رہنے کی سہولت ہے اور نہ ہی ٹرانسپورٹ کی، ایسی صورتحال میں سپریم کورٹ کو پورے ملک میں انتظامیہ کو حکم دینا چاہئے کہ ان افراد کو طعام وقیام کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

وہیں ڈاکٹر نے انتباہ دیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں لوگوں کے ایک ساتھ جمع ہونے سے کورونا وائرس کی وبا کے کمیونٹی انفیکشن کا خطرہ ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کی وبا کا بحران بڑھتا جارہا ہے، پیر کی صبح تک ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1100 کو عبور کرچکی ہے، جبکہ اب تک 30 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.