امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 'بھارت اور چین کے مابین حالیہ سرحدی تنازعہ کے بعد امریکہ دونوں ممالک کے مابین جاری تنازعات کے حل میں مدد کرنے کے لئے تیار ہے'۔
آکلینڈ کے شہر ٹلسا سٹی میں ریلی سے خطاب کے لئے طیارے میں سوار ہونے سے پہلے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ 'یہ بہت مشکل صورتحال ہے۔ ہم بھارت سے بات کر رہے ہیں۔ ہم چین سے بات کر رہے ہیں'۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ 'ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔ ہم ان کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد کرنے کی کوشش کریں گے'۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پیر کے روز مشرقی لداخ کی وادیٔ گلوان میں جھڑپ کے دوران 20 بھارتی فوجی شہید ہوگئے تھے۔
چین نے اس جھڑپ میں مارے جانے والے اپنے فوجیوں کے اعداد و شمار جاری نہیں کئے ہیں۔