فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی رپورٹ کے مطابق اٹارنی مارک زیڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ 'میں ،ہماری قانونی ٹیم کی جانب سے پیش کئے جانے والے دوسرے مخبر کی تصدیق کرسکتا ہوں'۔
اٹارنی نے مزید دعویٰ کیا کہ 'مخبر نے قانون کے تحت مزید انکشاف بھی کیا اور اس کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی جاسکتی، اس مخبر کے پاس ابتدائی اہم نوعیت کی معلومات موجود ہیں'۔
قبل ازیں گزشتہ روز مارک زیڈ کے ساتھی وکیل اینڈریو بکاج نے کہا تھا کہ ان کی کمپنی اور ٹیم صدر ٹرمپ کے خلاف فون کال کے ذریعہ یوکرین کے صدر کو سیاسی مخالف جوئے بیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر کے خلاف تحقیقات پر مجبور کرنے کے الزام سے متعلق مختلف مخبروں کی نمائندگی کررہی ہے۔
تاہم یہ واضح نہیں کہ اینڈریو بکاج نے مختلف کا لفظ 2 سے زائد مخبروں کی جانب اشارے کرنے کے لیے استعمال کیا ہے یا نہیں۔