ETV Bharat / bharat

'لوک سبھا کی نشستوں کو 1000 کرنے کی ضرورت '

author img

By

Published : Dec 17, 2019, 7:49 AM IST

Updated : Dec 17, 2019, 11:00 AM IST

بھارت کے سابق صدر جمہوری پرنب مکھرجی نے لوک سبھا کی 543 نشستوں کو بڑھا کر 1000 کرنے اور راجیہ سبھا کی نشستوں میں بھی اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

Increase Lok Sabha seats to 1,000, : Pranab Mukherjee
'لوک سبھا نشستوں کو 1000 کرنے کی ضرورت '

سابق صدر پرنب مکھرجی نے لوک سبھا میں ارکان پارلیمان کی تعداد دوگنا کرنے کی وکالت کی ہے۔
پیر کے روز انڈیا فاؤنڈیشن کے ایک پروگرام میں پرنب مکھرجی نے کہا کہ اب لوک سبھا انتخابی حلقوں کی تعداد 543 سے بڑھا کر 1000 کردی جانی چاہیے۔ نیز راجیہ سبھا میں بھی اراکین کی تعداد میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آبادی کے پیش نظر یہ انتہائی ضروری ہے۔'

انڈیا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دوسرے اٹل بہاری واجپئی میموریل لیکچر میں مکھرجی نے کہا ' لوک سبھا میں آخری بار اراکین کی تعداد سنہ 1977 میں تبدیل کی گئی تھی۔ جو سنہ 1971 کی مردم شماری کے مطابق کیا گیا تھا۔ اس وقت ملک کی آبادی 55 کروڑ تھی۔ تب سے ملک کی آبادی اب دو گنی زیادہ بڑھ چکی ہے۔ لہٰذا لوک سبھا حلقوں کی تنظیم نو پر پابندی ختم ہونی چاہئے۔'

سابق صدرجمہوریہ مکھرجی نے اکثریت کے ناجائز استعمال کا انتباہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ' ہم سمجھتے ہیں کہ اگر ہمیں ایوان میں اکثریت مل جائے تو ہم کچھ بھی کر سکتے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ ایسے لوگوں کو عوام نے ماضی میں سزا بھی دی ہے۔

پرنب نے کہاکہ' پارلیمانی جمہوریت میں اکثریت مستحکم حکومت بنانے کے لیے ملتی ہے۔ اگر آپ کے پاس اکثریت نہیں ہے تو آپ حکومت نہیں تشکیل دے سکتے ہیں۔ یہ ہی پارلیمانی جمہوریت کا پیغام اور روح ہے۔

مکھرجی نے 'ایک ملک ایک انتخابات' کی تجویز سے عدم اتفاق کا اظہار کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 17, 2019, 11:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.