ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ لیب کی تعداد میں اضافہ

author img

By

Published : Sep 13, 2020, 8:38 PM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس کی جانچ کرنے والی لیباریٹریز کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 711 ہوگئی ہے۔

corona lab
corona lab

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی جانچ کرنے والی لیباریٹریز کی فہرست میں 6 نئےنام شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 1049 سرکاری اور 662 پرائیویٹ لیبارٹریز شامل ہیں۔

فی الحال آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیب کی تعداد 870 (471 سرکاری، 399 پرائیوٹ) ہے جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیب کی تعداد 719 (544 سرکاری، 175 پرائیویٹ) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیب کی تعداد 122 (34 سرکاری، 88 پرائیویٹ) ہے۔

ان 1711 لیبارٹریز میں 12 ستمبر کو 10 لاکھ 71 ہزار 702 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس طرح ملک میں اب تک مجموعی طور پر 9 کروڑ 28 لاکھ 60 ہزار 625 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 94 ہزار 372 نئے مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر اب تک 47 لاکھ 54 ہزار 356 ہوگئی ہے۔

تاہم 12 ستمبر کو 78 ہزار 399 متاثرہ افراد کے صحتیاب ہونے اور 1114 مریضوں کی موت سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں صرف 14 ہزار 859 کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس وقت پورے ملک میں کورونا وائرس کے 9 لاکھ 73 ہزار 175 فعال کیسز ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.