ETV Bharat / bharat

'ایران میں پھنسے 26 بھارتیوں کو واپس لایا جائے'

کانگریسی رکن پارلیمان ششی تھرور نے بتایا ہے کہ 'این آر آئیز کا تعلق کیرالا اور تمل ناڈو سے ہے اور وہ کورونا وائرس کی سفری پابندیوں کی وجہ سے دو ماہ سے ایران میں پھنسے ہوئے ہیں'۔

include 26 indians in iran to be brought back in ship: tharoor, viswam write to jaishankar
'ایران میں پھنسے 26 بھارتیوں کو واپس لایا جائے'
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 11:56 AM IST

ناول کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بڑھتے ہوئے خدشات کے دوران کانگریسی رکن پارلیمان ششی تھرور اور سی پی آئی کے رہنما بنوئے وشم نے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کو خط لکھا ہے۔

ششی تھرور اور بنوئے وشم کی جانب سے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 'بھارتی قونصل خانہ ایران میں پھنسے 26 بھارتی شہریوں کو جلد اپنے ملک واپس لائے۔ جو تاحال کورونا وائرس کی وبا اور لاک ڈاون کی وجہ سے سخت مشکلات میں گہرے ہیں'۔

include 26 indians in iran to be brought back in ship: tharoor, viswam write to jaishankar
'ایران میں پھنسے 26 بھارتیوں کو واپس لایا جائے'

'وندے بھارت مشن' کے تحت دونوں رہنماؤں نے جئے شنکر کو اپنے الگ الگ خطوط میں پھنسے ہوئے 26 افراد کی تفصیلات سے تذکرہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'یہ شہری کام کی تلاش میں ایران گئے تھے، لیکن لاک ڈاؤن شروع ہونے پر وہ پھنس گئے'۔

سی پی آئی کے رہنما بنوئے وشم نے بتایا ہے کہ 'پچھلے دو ماہ سے 26 بھارتی شہری ایران میں سخت پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔ یہ صرف وہاں کے مقامی لوگوں کی مہربانی ہے جس نے انہیں اب تک محفوظ رکھا ہے'۔

کانگریس کے رہنما کا مزید کہنا ہے کہ 'یہ ضروری ہے کہ ہمارا سفارت خانہ اس گروپ کے تمام اراکین کو پناہ گاہ، خوراک کی فراہمی اور دیگر بنیادی ضروریات سمیت فوری امداد فراہم کرے۔ جن میں سے اکثریت کے ویزا کی میعاد ختم ہوگئی ہے۔'

انھوں نے خط میں لکھا کہ 'میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنے عہدے کی طاقت کا استعمال کریں اور ایران میں پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنائیں'۔

قونصل خانے کو ہدایت کریں کہ وہ ایسے بحران کے وقت میں ہمارے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

انھوں نے آخر میں کہا ہے کہ 'مجھے امید ہے کہ حکومت اپنے شہریوں سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

بتادیں کہ سات مئی سے شروع ہوا یہ مشن اب تیسرے مرحلے میں شامل ہوچکا ہے۔ حالیہ مرحلہ 11 جون کو شروع ہوا۔

وزارت خارجہ امور (ایم ای اے) نے بتایا کہ جمعرات کے روز تک 3،64،209 افراد مشن کے تحت واپس آئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے بیرون ملک پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لئے اضافی پرواز خدمات کی بھی منظوری دے دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.