چیف جسٹس ایس اے بوبڈے ،جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے جنسی زیادتی اور خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کی سماعت میں تیزی لانے کے معاملہ میں ازخود نوٹس لیا۔
سپریم کوٹ نے مرکز ،ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو نوٹس جاری کرکے سات فروری تک جواب مانگاہے ۔
جسٹس بوبڈے نے کہا،’’ اب ملک کے فوجداری نظام انصاف کا جائزہ لینے اور اسکی اصلاح کی ضرورت ہے ۔‘‘ بنچ نے اس معاملہ میں داخلہ سکریٹری ،سبھی ریاستو اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں سے جواب داخل کرنے کے لیے کہاہے ۔عدالت عظمی آئندہ سال 7فروری کو اس معاملہ میں سماعت کرے گی ۔