جمعرات کو محکمہ صحت نے بتایا کہ ایک 49 سالہ شخص ضلع گنجم سے اور دوسرا 57 سالہ مرد انگول ضلع سے تھا، جو علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران ریاست کے 19 اضلاع سے کورونا کے 229 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں سے 193 معاملے کو قرنطین مراکز سے اور باقی 36 معاملات مقامی لوگوں کے رابطے میں آنے سے متاثر ہوئے ہیں۔
ریاستی حکومت نے اختتام ہفتہ کے دوران ریاست کے تمام دس اضلاع میں بند کا اعلان کردیا ہے جہاں کورونا معاملے لگاتار تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور ریاست کے تمام تعلیمی ادارے 31 اگست تک بند کردیئے گئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں کورونا کے 229 نئے معاملے میں سے 95 گنجم ضلع سے، 24 بالاسور سے، 22 جاج پور سے، 21 کھوردا سے، 17 سندر گڑھ سے، 12 کٹک سے اور 10 جگت سنگھ پور سے ہیں۔
ریاستی حکومت نے آج سے ریاست کی تین اہم عمارتوں - پبلک سروس بلڈنگ، کھارویلا بھون، کرشی بھون اور راجیو بھون کے تمام اہم محکموں کے احاطے میں عام لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ریاست کے دارالحکومت بھوبنیشور میں، پچھلے کچھ دنوں سے کورونا کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
اب تک، بھونیشور میونسپل کارپوریشن علاقوں سے کوروناکے نئے 332 مثبت معاملے اور پانچ افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اگرچہ کووڈ کے 192 مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں لیکن اب تک دارالحکومت کے مختلف اسپتالوں میں 135 فعال معاملات کے مریض زیر علاج ہیں۔
ریاست میں یکم جولائی کی دیر رات تک کم از کم 274672 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا ہے اور 7545 افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس مثبت آئی ہیں اور 5353 مریض کورونا سے پاک ہوگئے ہیں اور 2157 معاملات سرگرم ہیں۔ اس کے علاوہ، ریاست میں کورونا انفیکشن سے 27 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ دریں اثنا، کورونا کے مزید آٹھ مریضوں کی موت ہوگئی ہے، لیکن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی موت کورونا کے علاوہ دیگر وجوہات کی وجہ سے ہوئی ہے۔
دریں اثناء پوری ضلع کے کلکٹر بلونت سنگھ نے بدھ کے روز پوری شہر کے پانچ علاقوں میں کورونا کے 12 مثبت واقعات کا پتہ لگانے کے بعد پانچ علاقوں میں کنٹینمنٹ زون کا اعلان کیا۔ پوری میں ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں کورونا مثبت معاملے پائے جانے کے بعد کنٹینمنٹ زون کا اعلان کیا گیا تھا۔