ETV Bharat / bharat

'مجھ پر حملے کا امکان ہے'

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 5:04 PM IST

وائی ایس آر کانگریس کے باغی رکن پارلیمان نے کہا کہ انھیں اشتعال دلانے کی کوشش کی جارہی ہے، تاکہ وہ ردعمل دیں اور ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیسز درج کیے جاسکے۔

'مجھ پر حملہ ہونے جارہا ہے'
'مجھ پر حملہ ہونے جارہا ہے'

وائی ایس آر کانگریس کے باغی رکن پارلیمان رگھو راما کرشنا راجو نے جگن حکومت کے خلاف سنسنی خیز تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے کچھ اہم لوگ انھیں قتل کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جلد ہی مندروں پر حملوں کے سلسلے میں ٹی ڈی پی رہنماؤں کے ناموں کا حوالہ دیتے ہوئے خودسپرد ہونے والے ہیں۔

رکن پارلیمان نے جگن حکومت کے خلاف سنسنی خیز ریمارکس کیے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت ان کے خلاف کورونا کیس درج کرنے والی ہے اور انھیں وبا سے متاثرکیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان کے دفتر پر اگلے دو تین دن میں حملہ ہوسکتا ہے۔

وائی ایس آر کے باغی رکن پارلیمان نے کہا کہ انھیں اشتعال دلانے کی کوشش کی جارہی ہے، تاکہ وہ ردعمل دیں اور ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیسز درج کیے جاسکے۔

انھوں نے کہا کہ کم ازکم اب وزیر اعلی جگن موہن ریڈی ڈرامے بازی سے باز رہیں۔

واضح رہے کہ حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے مذکورہ رکن پارلیمان نے اس سے قبل بھی اپنی جان کو خطرہ بتا کر مرکز سے سیکوریٹی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:آندھراپردیش: ڈی ایڈ، سال اول کے امتحانات ملتوی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.