ETV Bharat / bharat

کورونا کے خلاف ویکسین کی تیاری پر بین الاقوامی سمپوزیم - covid-19 pandemic

آئی سی ایم آر آج بروز جمعرات کورونا وائرس وبائی مرض کے خلاف ویکسین کے تیاریوں اور اس سے متعلق احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد کرے گا۔

icmr to conduct international symposium on ethics of vaccines against covid-19 pandemic today
کورونا کے خلاف ویکسین کے اخلاقیات پر بین الاقوامی سمپوزیم
author img

By

Published : Jul 30, 2020, 10:38 AM IST

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) 30 جولائی کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبائی مرض کے خلاف سائنس اور ویکسین کے اخلاقیات کے بارے میں بین الاقوامی سمپوزیم منعقد کرے گی۔ اس سمپوزیم میں دنیا کے مختلف ممالک کے طبی ماہرین اور سائنس دان شریک رہیں گے۔

اطلاع کے مطابق یہ پروگرام آج شام 4:30 بجے سے شام 6:45 بجے تک جاری رہے گا۔

اس پروگرام کے دوران امریکہ کی نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار الرجی اینڈ اففکشیس ڈیسیز (متعدی امراض) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی ایس فوکی بھی آن لائن شرکت کریں گے۔

ڈاکٹر انتھونی ایس فوکی 'وبائی امراض کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟' پر خطاب کریں گے۔

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں انسانی جینیات کے پروفیسر اور جینر انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ایڈرین ہیل بھی شریک رہیں گے۔

اس سمپوزیم میں یو ایس اے کے ایموری یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے ایموری ویکسین سنٹرکے پروفیسر اور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر پروفیسر والٹر اورینسٹائن بھی ویکسین کی اخلاقیات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 68 لاکھ 99 ہزار نو تک جا پہنچی ہے، جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں چھ لاکھ 63 ہزار 539 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں57 لاکھ 73 ہزار 298 مریض اسپتالز اور قرنطینہ سینٹرز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 449 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ایک کروڑ چار لاکھ 62 ہزار 172 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.