ETV Bharat / bharat

'اپنے لوگوں کو تڑپتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا'

مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ اور شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ 'میں کوئی ٹرمپ نہیں ہوں، اپنے لوگوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے تڑپتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا'۔

'اپنے لوگوں کو تڑپتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا'
میں کوئی ٹرمپ نہیں ہوں ، اپنے لوگوں کو تڑپتے ہوئےنہیں دیکھ سکتا : وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے
author img

By

Published : Jul 22, 2020, 4:52 PM IST

Updated : Jul 22, 2020, 8:49 PM IST

ان کی ہی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور شیو سینا کے ترجمان اخبار سامنا کے ایگزیکٹو ایڈیٹر سنجے راؤت کو دیئے گئے انٹرویو میں جو آیندہ 25 اور 26 جولائی کو دو حصوں میں شائع اور نشر کیا جائے گا انھوں نے کورونا وائرس کے تناظر میں ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اس طرح کا باالوسطہ طنز کیا۔

راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار کے انٹرویو کے بعد ، اب شنجے راؤت نے ریاستی وزیر اعلی کا انٹرویو لیا ہے جس میں انھوں نے ادھوٹھاکرے سے مختلف مضوعات پر سوالات کیے۔ جلد ہی نشر کیے جانے والے اس انٹرویو کے بارے میں سنجے راوت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی ہے۔

جس میں ایک ویڈیو کلپ ادھو ٹھاکرےیہ بات کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔اس انٹرویو میں ریاست کی کورونا صورتحال اور ٹھاکرے حکومت کے چھ ماہ کے دورانیے کے بارے میں بہت سارے سوالات پوچھے گئے ہیں۔ اس کی جھلک اس پرموشنل ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے۔وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ریاست میں کورونا اور لاک ڈاؤن کی صورتحال کے بارے میں اپنا مؤقف واضح کیا ہے۔

یہ سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے حزبِ اختلاف کی تنقید کا بھی جواب دیا۔ پچھلے چھ مہینوں میں مختلف چیلنجز سامنے آئے تھے۔ریاست میں وبائی مرض کورونا اور لاک ڈاؤن کے ضمن میں اپنے لائحہ عمل کی وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کورونا بحران ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ جنگ کب ختم ہوگی۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ اس کے علاوہ لاک ڈاؤن ہے، ایک ایک چیز ہم حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، میں ٹرمپ نہیں ہوں ، میں اپنے لوگوں کو اپنی نظروں کے سامنے تڑپتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا۔واضح رہے کہ اس سے کچھ دن قبل، سنجے راوت نے این سی پی کے صدر شرد پوار کا انٹرویو لیا تھا۔

اس انٹرویو میں شرد پوار نے ملک اور ریاست کی سیاسی پیشرفتوں اور صورتحال پر کھلے دل سے تبصرے کیے تھے۔لہذا اب 25 اور 26 جولائی کو دو حصوں میں شائع ہونے والے ادھو ٹھاکرے کے اس انٹرویو پر سبھی کی نگاہیں لگی ہیں۔

Last Updated : Jul 22, 2020, 8:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.