ETV Bharat / bharat

حیدرآبادی حلیم کے ذائقے سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے؟ - حیدرآباد

حلیم کا کاروبار کرنے والے بھی اس سلسلے میں تذبذب کا شکار ہیں اور لاک ڈاؤن کے متعلق وزیر اعلی کے اعلان کے منتظر ہیں۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Apr 19, 2020, 10:54 AM IST

کورونا وائرس کے واقعات میں روز بروز اضافے کے باعث رواں برس رمضان المبارک میں عوام کو حیدرآبادی حلیم کے ذائقے سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔

ویڈیو

کورونا کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں نرمی کے امکانات نظر نہیں آتے حکومت نے رمضان میں تراویح کا اہتمام بھی گھروں میں کرنے کا حکم دیا ہے جس کی علماء نے بھی تائید کی۔

چیف منسٹر کے سی آر نے حالات بہتر ہونے پر 20 اپریل سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا عزم ظاہر کیا تھا لیکن گزشتہ دو روز میں 116 معاملات درج ہونے کے بعد نرمی کے امکانات کم نظر آ رہے ہیں۔ اگر لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں ہوتی ہے تو اس برس عوام کو حلیم کے ذائقے سے محروم رہنا پڑ سکتا ہے

حلیم کا کاروبار کرنے والے بھی اس سلسلے میں تذبذب کا شکار ہیں اور لاک ڈاؤن کے متعلق وزیر اعلی کے اعلان کے منتظر ہیں۔

ہوٹل ایسوسئیشن حکومت سے آن لائن فروخت کی اجازت فراہم کرنے پر غور کررہا ہے۔

اس سلسلے میں معروف حلیم کے کاروباری ایم اے مجید نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ دنیا سنگین حالات سے گزر رہی ہے ایسے میں کاروبار ضروری نہیں وہ حکومت کے احکامات کے پابند ہیں اگر اجازت نہیں ملتی تو رواں برس کاروبار سے گریز کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.