ETV Bharat / bharat

حیدرآباد پولیس کی بے توجہی سے معصوم طلباء مایوس - گھر جانے کا انتظار کرتے طلبا

حیدرآباد سے تارکین وطن کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے روزانہ ہزاروں تارکین وطن اپنی منزل کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، لیکن مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے طلباء حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں پھنسے ہیں اور اپنے وطن جانے کا انتظار کررہے ہیں۔

حیدرآباد پولیس کی بے توجہی سے معصول طلباء مایوس

author img

By

Published : May 20, 2020, 4:36 PM IST

پولیس نے انہیں پاس تو جاری کردیا ہے لیکن پندرہ روز گزر جانے کے بعد بھی اپنی باری نہ آنے پر بے چینی کا شکار طلباء اس مقام پر پہنچ گئے جہاں سے پولیس تارکین وطن کو روانہ کرتی ہے، لیکن صبح سے شام تک انتظار کے بعد بھی پولیس ان کی جانب توجہ نہیں دے رہی ہے جس سے معصوم طلباء مایوس ہیں۔

حیدرآباد پولیس کی بے توجہی سے معصول طلباء مایوس

آپ کو بتا دیں کہ دینی مدارس میں ماہ شعبان میں تعطیلات کا اعلان ہو جاتا ہے، اپنے وطن واپس جانے کے لیے ان طلباء نے تین ماہ قبل ہی ریلوے ٹکٹ بک کرا لیا تھا لیکن لاک ڈاؤن کے باعث ریل خدمات معطل ہو گئیں، اور ان کے ٹکٹ رد کر دیے گئے۔

بہار سے تعلق رکھنے والے استاد نے بتایا کہ دو دن دن قبل ان کی والدہ کا انتقال ہو چکا ہے لیکن وہ ان کی آخری رسومات میں شریک نہیں ہو سکے لیکن جلد از جلد وہ اپنے گھر پہنچنا چاہتے ہیں، انہوں نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں وطن روانہ کرنے کا انتظام کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.