یہ دوا بھارت بائیو ٹیک کی جانب سے تیار کردہ ہے ، جو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے تیار کی گئی ہے۔
ابھی کورونا سے متاثرہ افراد پر اس ویکسین کا تجربہ جاری ہے۔ پہلے مرحلہ کے تجربہ کے بعد والنٹیر کو اس دوا کا ایک ڈوز دینے کے انتظامات کئے گئے۔
پہلے مرحلہ میں انسانوں پر تجربہ کے حصہ کے طور پر پیر کو دو والینٹرس کو اس دوا کا ڈوز دیاگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے:حیدرآباد بکرا منڈی پر کورونا کا اثر
بعد ازاں ان کو آئی سی یو میں رکھتے ہوئے 24گھنٹے ان کی صحت پر ڈاکٹرس کی ٹیم کی جانب سے نگرانی رکھی گئی۔
ان میں کسی بھی قسم کے صحت کے مسائل پیدا نہ ہونے پر ان کو منگل کو ڈسچارج کردیا گیا۔
ان میں کسی بھی قسم کی الرجی کی علامات نہیں پائی گئیں جس کے بعد ان کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ تاہم ان کی صحت پر نظر رکھی جارہی ہے۔