ETV Bharat / bharat

تبلیغی جماعت اور عام انتخابات - cast vote

دعوت دین کو ہر فرد و بشر تک پہنچانے کا عزم لیے ایک تخمینے کے مطابق ہر روز تقریباً ایک لاکھ تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد اور پیروکار اپنے شہر سے دور مختلف ریاستوں اور خطوں میں دعوت و تبلیغ کے لیے نکلتے ہیں اور قریہ قریہ کی خاک چھانتے ہیں۔

tableegi-jamaat
author img

By

Published : Apr 12, 2019, 5:26 PM IST

Updated : Apr 12, 2019, 6:58 PM IST

تبلیغی جماعت ایک ایسا مذہبی نیٹ ورک ہے جس سے تعلق رکھنے والے ہزاروں پیروکار اللہ کے راستے میں نکلتے ہیں، انتخابات کے وقت کیسے اپنا سب سے بڑا جمہوری حق یعنی حق رائے دہی کرتے ہیں۔ یہ جاننے کی ای ٹی وی بھارت نے کوشش کی۔

بلیغی جماعت اور ملک میں ہونے والے عام انتخابات

ایک ایسے وقت میں جبکہ عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے، سیاسی موسم اور ماحول سے بے نیاز ہو کر اپنے اپنے گھروں سے دور تبلیغ و دعوت دین کا فریضہ انجام دینے والے تبلیغی جماعت کے لوگ بھی اچھے شہری کا فرض ادا کرنا نہیں بھولتے۔ اور ووٹ ضرور ڈالتے ہیں۔

کیمرے سے گریز کرتے ہوئے ان ذمہ داروں نے دعویٰ کیا کہ تقریباً 90 فیصد تبلیغی جماعت میں نکلنے والے افراد الیکشن کے مواقع پر اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔

تبلیغی جماعت کی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں بیک وقت تقریباً تیس ہزار جماعتیں چلتی ہیں جس میں 10 سے 30 تفوس شامل ہوتے ہیں۔

بھارت میں تقریباً دس سے پندرہ ہزار جماعتیں چلتی ہیں جس میں 10 سے 25 افراد شامل ہوتے ہیں اور مرکز میں پورے سال ہر دن تقریبا 1 ہزارسے 5 ہزار افراد آتے ہیں جبکہ ضلعی اور ریاستی سطح پر بڑے بڑے اجتماعات ہوتے رہتے ہیں جس میں ایک سے بیس لاکھ فرزندان توحید شامل ہوتے ہیں۔

Intro:عام انتخابات 2019
کیا تبلیغی جماعت کے پیروکار ووٹ دینے کی ذمہ داری نبھاتے ہیں؟

ای ٹی وی بھارت کی خاص رپورٹ

وائس اوور

تبلیغی جماعت ہندوستان کا ایک ایسا مذہبی نیٹ ورک ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں تبلیغی جماعت کے پیروکار اللہ کے راستے میں نکلتے ہیں۔
ایک تخمینے کے مطابق ہر دن تقریبا ایک لاکھ پیروکار اپنے شہروں سے دور مختلف ریاستوں اور خطوں میں دعوت و تبلیغ کے لیے خاک چھانتے ہیں۔
ہندوستانی مسلمانوں کا یہ طبقہ جو سیاست سے بے پرواہ، صرف رضائے خداوندی کے لیے گاؤں در گاؤں اور شہر در شہر پھر کر تبلیغ کرتا ہے، اپنے مقصد کی تکمیل کے لیے جان مال اور وقت قربان کرنے سے گریز نہیں کرتا۔

ایسے وقت میں جبکہ عام انتخابات کے لیے رائے دہندگی کا عمل شروع ہو چکا ہے، یہاں یہ سوال اٹھتاہے کہ کیا سیاسی موسم اور ماحول سے بے نیاز ہو کر اپنے اپنے گھروں سے دور کار تبلیغ انجام دینے والے تبلیغی جماعت کے لوگ اپنے سب سے بڑے جمہوری حق یعنی ووٹ دینے کے حق کی ادائیگی کر پاتے ہیں؟

واک تھرو

وائس اوور

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی کے بستی نظام الدین میں واقع بنگلہ والی مسجد جو کہ تبلیغی جماعت کا مرکز ہے، وہاں پہنچ کر ذمہ داروں سے بات چیت کرنے کی کوشش کی۔
کیمرے سے گریز کرنے والے ان ذمہ داروں نے دعویٰ کیا کہ تقریبا 90 فیصد تبلیغی جماعت میں نکلنے والے افراد الیکشن کے مواقع پر اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔

بائٹ

(بیک گراؤنڈ میں آنے والی آواز تبلغی جماعت ہیڈ کوارٹر کے ذمہ دار کی ہے جو اپنا نام اور اپنی شناخت دونوں واضح نہیں کرنا چاہتے)

دیگر بائٹس

اعدادو شمار

تبلیغی جماعت انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں بیک وقت تقریبا تیس ہزار جماعتیں چلتی ہیں جس میں 10 سے 30 نفر شامل ہوتے ہیں۔

بھارت میں تقریبا دس سے پندرہ ہزار جماعتیں چلتی ہیں جس میں 10 سے 25 افراد شامل ہوتے ہیں۔

مرکز میں پورے سال ہر دن تقریبا 1 ہزارسے 5 ہزار افراد آتے ہیں۔

سال بھر میں ریاستی اور مرکزی ہیڈ کوارٹر میں سینکڑوں جوڑ ہوتے ہیں۔

جبکہ ضلع اور ریاستی سطح پر بڑے بڑے اجتماعات ہوتے رہتے ہیں جس میں ایک سے بیس لاکھ لوگ شامل ہوتے ہیں۔

Body:@

Conclusion:
Last Updated : Apr 12, 2019, 6:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.